راولپنڈی کی روات ٹی چوک پر اسلام آباد ایکسپریس کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا، ٹی چوک روات سے راولپنڈی جانے والے راستوں کو بھی بند کیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹی چوک دونوں اطراف سے بلاک ہے، ایک ریلی آرہی ہے جس نے ڈی چوک پر دھرنا دینا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ دھرنے کے سبب دو سے تین روز ٹریفک بلاک رہے گا۔
اس قبل ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ٹریفک اور شہریوں کی آسانی کے لیے ٹی چوک روات کے راستوں کو کھولا گیا ہے، ریڈ زون اور ڈی چوک کے راستے بھی محدود پیمانے پر کھولے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، احتجاجی مظاہرے میں آنے والوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے، شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی روات ٹی چوک پر اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔