اظہر اقبال نے پولو میچ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا

September 28, 2022

پاکستانی نژاد فرانسیسی اظہر اقبال عرف دھنی نے پولو میچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کردیا۔

پاکستانی دنیا بھر میں جہاں بھی مقیم ہوں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

فرانس میں مقیم پاکستانی اظہر اقبال عرف "دھنی" کا شمار بھی ان میں ہی ہوتا ہے۔ جنہوں نے انٹرنیشنل پولو میچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

جنگ / جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولو میچ میں کامیابی وہ اپنے وطن کے نام کرتے ہیں۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے مظہر اقبال جو فرانس میں مقیم ہیں پولو کھیلنے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے گجرات میں اپنے علاقے کے مستحق افراد کی خدمت کیلئے" دھنی" ویلفیئر سوسائٹی بھی قائم کی ہوئی ہے۔