مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”میرے ہم نشیں“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی

September 30, 2022

کراچی (جنگ نیوز) دلچسپ روایات اور دلکش کوہساروں کے بیچ عکس بند کی گئی ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی ڈرامہ سیریل ”میرے ہم نشیں“ کی آخری قسط جمعہ کی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ ریٹنگ چارٹ پر بھی مسلسل سب سے آگے رہا۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیا خجستہ کی ساری زندگی کو یادوں کے نام کردیں گے یا پھر ہادی کی محبت ہمسفر بن جائے گی؟۔ سارا احوال ڈرامے کی آخری قسط میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں احسن خان، حبا بخاری، شہزاد شیخ، سید جبران، حارث وحید، مومل خالد، فرحان علی آغا، ریحان شیخ، مومنہ اقبال، مہربانو، منزہ عارف اور سیمی پاشا نے یادگار پرفارمنس دی۔