کلفٹن تین تلوار پر ڈاؤ لیب کی نئی برانچ کا افتتاح

May 10, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈیفنس اور کلفٹن کے عوام کے لیے تین تلوار کے قریب ڈاؤ لیب کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا، نئی برانچ کا افتتاح پرووائس چانسلر پروفیسر جہاں آراءنے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر کمرشل محمد سلیم چوہان ،علاقے کے تاجر اورعوام بھی موجود تھے۔پروفیسر جہاں آرا ءنے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے کراچی کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ اور بلوچستان میں کم قیمت پر بہترین نتائج اور معیاری ٹیسٹ کی سہولت کیلئے برانچز کھولی ہیں، خاص طور پر کم آمدنی والے علاقے ہماری ترجیحی فہرست میں شامل ہیں ،عوام کے اعتماد اور بھروسے کے نتیجے میں اب شہر کے اشرافیہ کے علاقہ مکین بھی اصرار کر رہے ہیں کہ ان کے علاقوں میں ڈاؤ لیب کی برانچز یا کلیکشن سینٹر کھولے جائیں۔