ہیری اور میگھن، کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے؟

September 30, 2022

فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ممکنہ طور پر اگلے سال کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،میگھن اور ہیری، شاہی خاندان کے سینئر افراد کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے باوجود بھی اگلے سال موسمِ بہار 2023ء میں کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ وصول کریں گے۔

شاہی مبصرین کے مطابق، اس بات کا امکان ہے کہ شاہی جوڑا تنقید سے بچنے کے لیے کوئی بھی معقول بہانہ بنا کر تاجپوشی کی تقریب میں شرکت نہیں کرےگا۔

ایک اندرونی ذرائع کے مطابق، ہیری اور میگھن کو تاجپوشی کا دعوت نامہ ملے گا، لیکن وہ تقریب کے دوران شہزادی بیٹریس اور یوجینی کے ساتھ نظر آئیں گے بالکل اسی طرح جیسے اُنہیں ملکہ کی آخری رسومات دیکھا گیا تھا‘۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’جب تاج برطانیہ کی حفاظت کی بات آتی ہے تو کنگ چارلس بہت سنجیدہ شخص ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہیری اور میگھن کو زیادہ توجہ نہیں دی جائے گی‘۔