• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، ایرانی میڈیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک پہنچ گئے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں۔

ایرانی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک روانہ ہوں گے۔

قبل ازیں امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا نے صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید