امریکا نے خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کے لیے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز پیش کی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اس تجویز پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ممالک کا توانائی ڈھانچہ ایران کیساتھ کشیدگی کے دوران بری طرح متاثر ہوا ہے۔