انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے اور کرکٹ بھی، کرسچین ٹرنر

October 03, 2022

پاک انگلینڈ سیریز کے خاتمے پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے اور کرکٹ بھی۔

انہوںنے کہا کہ سترہ سال بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ ہوئی، پی سی بی اور پاکستانی قوم کا بہت شکریہ۔

کرسچن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ایسی ہی مہمان نوازی ٹیسٹ سیریز میں بھی ہوگی۔