سنسان ایئرپورٹ جہاں ہفتے میں صرف ایک فلائٹ بُک ہوتی ہے

October 03, 2022

آپ نے دنیا کی بہت ساری ڈراؤنی چیزوں کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک ڈراؤنا، سنسان اور عجیب و غریب ایئرپورٹ بھی ہے جو کسی دور دراز علاقے میں نہیں، بلکہ ایک ملک کے دارالحکومت میں واقع ہے اور یہ کوئی چھوٹا یا مقامی نہیں بلکہ بین الاقوامی ایئرپورٹ ہے۔


زمبابوے کے اس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام رابرٹ گاربیئل موگابے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے، اس ایئرپورٹ سے بہت کم لوگ سفر کرتے ہیں، جہاں پر لوگوں کی لمبی قطاریں نہیں لگتیں، کسٹم، پاسپورٹ اور سیکورٹی چیکنگ یا دیگر فارملٹیز کے لیے ایک سے زیادہ مسافر نظر نہیں آتے۔

ہفتے کے 6 دنوں میں صرف ایک مسافر کی فلائیٹ بُک ہوتی ہے، یہ صرف اس لیے کہ اس ایئرپورٹ سے لوگ آٹے میں نمک کے برابر سفر کرتے ہیں، اکثر اوقات فلائیٹ میں بھی 30 سے زیادہ لوگ نظر نہیں آئیں گے۔

دنیا کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے زیادہ لوگوں کے سفر کرنے سے وہاں کی حکومتوں کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن زمبابوے اس فائدے سے محروم ہے، بس ایک اچھی بات یہ ہے کہ لمبی قطاروں سے تنگ لوگوں کو ایسے مقامات بہت پسند آئیں گے، جہاں انہیں قطار میں کھڑے ہوکر گھنٹوں تک انتظار نہ کرنا پڑے۔