کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کا اغوا، سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکم

October 04, 2022

فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کے اغواء کیس میں سابق شوہر ڈاکٹر زیب کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کرغزستان کی خاتون کے سابق شوہر کے ہاتھوں بیٹے کے اغوا کیس میں عدالتی حکم پر آئی جی خیبرپختونخوا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دورانجسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہبچہ اور اس کا والد کہاں ہیں؟

اس موقع پرآئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہصوابی کے رہائشی ڈاکٹر زیب اس وقت نارووال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہپولیس چھاپے سے دو دن قبل ڈاکٹر زیب بچے سمیت غائب ہوگئے، انہیں وکیل کے منشی کے ذریعے عدالتی حکم کی اطلاع ملی تھی۔ عدالت پنجاب پولیس کو تعاون کرنے کا حکم دے۔

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں خاتون کے بیٹے اور سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےپنجاب اور اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے تعاون کی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے کہ کرغزستان کی خاتون نے صوابی کے رہائشی ڈاکٹر زیب سے شادی کی تھی۔ طلاق کے بعد 2015 میں عدالت نے بچہ خاتون کے حوالے کرنےکا حکم دیا تھا۔