اعظم خان کے دفتر میں باتھ روم کوئی نہیں تھا، شہباز گل

October 06, 2022

کولاج، فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے ایک ہیکر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لگائے گئے الزامات کیسابق ڈی جی ایف آئی اے، بشیر میمن کے تصدیق کرنے پر ردِ عمل دیا ہے۔

شہباز گِل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کیے ہیں۔

شہباز گل نے بشیر میمن کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اعظم خان کے دفتر میں ایک فل ریٹائرنگ روم تھا لیکن باتھ روم کوئی نہیں تھا، یہ کہہ رہے ہیں ریٹائرنگ نہیں تھا باتھ روم تھا، حد ہے جھوٹ کی بھی۔

واضح رہے کہ بشیر میمن نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر اِنہیں غصہ آگیا اور اُنہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا تھا۔

بشیر میمن کا کہنا تھا کہ میرا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان نے مجھے ہاتھ سے پکڑا اور باتھ روم میں لے جا کر بند کر دیا تھا۔