• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔

کے پی کے ہاؤس اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کر دیں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ خیبرپختونخوا کی 1 مخصوص نشست جے یو آئی کو مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال کر دی گئی ہیں، 10نشستیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید