کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں، کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر سے رپورٹ طلب

October 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے چار نوجوانوں کی ہلاکت پر کے الیکٹرک اور نیپرا سمیت دیگر فریقین کو کھلے تاروں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ نیپرا کی ہدایت کے مطابق انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا گیا ہے، کیبل آپریٹرز کے تاروں سے کے الیکٹرک کے تار متاثر ہوتے ہیں، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ اب تو ڈیوائس کا زمانہ ہے کیبل سسٹم ختم ہونا چاہیے، عدالت نے سماعت نومبر کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کردی، دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس تمام معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔