کنور نوید جمیل کے بھائی کا انتقال، نماز جنازہ میں ذمہ داران کی شرکت

October 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کے بڑے بھائی کنور ناصر جمیل انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ مسجد طیبہ بلاک 10گلشن اقبال میں ادا کی گئی، عیسئ نگری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر فیصل سبزواری،اراکین رابطہ کمیٹی ،اراکین سی او سی،مرکزی شعبوں کےذمہ داران و اراکین مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دریں اثناءکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گہرے دکھ اور ا فسوس کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔