شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے کیس میں ملزمان کو پندرہ اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ملزمان نے گلستان جوہر سے ضمیر اور بشیر نامی شہریوں کو اغوا کیا، رہائی کے عوض 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔