ورلڈ کپ کیلئے سب کو آل دا بیسٹ، سرفراز احمد

October 15, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں سہ ملکی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد اور ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے ٹاپ ٹیم کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی، محمد نواز! کیا بات ہے آپ کی۔

سرفراز احمد نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے سب کو آل دا بیسٹ۔