محکمہ ثقافت سندھ کا ہیلتھ انشورنس کارڈ فنکاروں کیلئے باعث شرمندگی بن گیا

October 27, 2022

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے فنکاروں کو طبی سہولت کے لئے فراہم کئے گئے ہیلتھ انشورنس کارڈ فنکاروں کے لئے باعث شرمندگی بن گیا،محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے سندھ کے ضرورت مند فنکاروں کو طبی سہولت کی فراہمی کے نام پر نجی انشورنس کمپنی ( جوبلی لائف انشورنس) کے ساتھ معاہدے عمل میں لایا گیا ،ذرائع کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ نے 30 لاکھ روپے سالانہ پریمیم کی مد میں صوبے بھر کے 350 فنکاروں کو طبی سہولت کی فراہمی کے لئے جوبلی لائف انشورنس کے کارڈز جاری کئے ،تاہم انشورنس کارڈز کے زریعہ فنکاروں کو سہولت کی بجائے شرمندگی کا سبب بن گیا،سندھ کے ضلع ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیج ڈراموں کے نامور اداکار و ہدایت کارنیاز علی میرانی المعروف نیاز دیوانوں کو محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے پالیسی نمبر 990180100238 کے تحت ہیلتھ کیئر انشورنس آئیڈنٹیٹی کارڈ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق اعجاز علی میرانی 6 نومبر 2021 سے 6 نومبر2022 تک اس کارڈ سے طبی سہولت حاصل کرسکتے ہیں تاہم گزشتہ روز اعجاز علی میرانی اپنے عاضہ قلب کے علاج کے لئے کراچی کے ایک اسپتال پہنچے تو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ انشورنس کمپنی کے ساتھ ایسی کسی پالیسی کے نافذ العمل ہونے کی نفی کرتے ہوئے انشورنس کارڈ پر علاج کرنے سے منع کردیا ،نیاز دیوانوں نے اس سلسلے میں اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے ک میرے دل کے دو وال بند ہیں علاج کے لئے اسپتال پہنچا تو انتظامیہ نے علاج کرنے سے منع کردیا ۔