پاکستان سے سیمی فائنل سے قبل کیوی کپتان نے کیا کہا؟

November 08, 2022

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سڈنی میں پریس کانفرنس

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہپاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے تاہم اس کی کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکین ولیمسن نے کہا کہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں۔

کین ولیمسن نے کہا کہٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں، فن ایلن کے لیے اہم ہوگا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہسیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے، یہ کہنا مشکل ہے،پاکستان ٹیم اچھی سائیڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔