مصطفیٰ نواز کھوکھر کیلئے احترام ہے، ہمیشہ تعریف کریں گے، شیریں مزاری

November 08, 2022

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہمصطفیٰ نواز کھوکھر کے لیے احترام ہے اور ہمیشہ ان کی تعریف کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمامصطفیٰ نواز کھوکھر کے سینیٹ سے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ان کے استعفے سے سینیٹ کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے مسائل پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا اصولی مؤقف غیر متزلزل اور پارٹی سیاست سے بالاتر ہے۔