آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کی شہادتیں نامعلوم دباؤ پر ضائع کیں، فواد چوہدری

November 08, 2022

رہنما پی ٹی آئیفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات نے عمران خان پر حملے کی شہادتیں نامعلوم دباؤ پر ضائع کیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح شہادتیں ضائع کیں وہ قابل دست اندازی جرم ہے، اس پر علیحدہ قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے وکلا کو ایف آئی آر اندراج کیلئے عدالت جانے کی ہدایت کی ہے۔