ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ ہے، جمشید خان

November 13, 2022

کینیا میں شوٹنگ رینج کے شریک مالک نے ارشد شریف کے قتل کو غلط شناخت کا معاملہ قرار دے دیا۔

ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایمو ڈمپ کے شریک مالک جمشید حسین خان نے کہا کہ ارشد شریف کی گاڑی چلانے والے خرم نے بتایا کہ سڑک پر کچھ پتھر پڑے تھے لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں کوئی نظر نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پتھروں سے بچ کر نکلے تو پیچھے سے فائرنگ شروع ہوگئی، اس نے وقار کو واقعے کا بتایا جس نے اسے قریبی فارم ہاؤس پہنچنے کا کہا، اِس دوران ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔

ایمو ڈمپ کے مالک نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا جنرل سروس یونٹ پیرا ملٹری فورس ہے جسے شاید پوری طرح سے معلومات نہیں پہنچائی گئی تھیں۔