سندھ ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر کل فیصلہ سنایا جائے گا

November 17, 2022

بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ کلفیصلہ سنائے گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 14 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے عدالت سےاستدعا کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں۔

متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی درستگی کی استدعا کی تھی۔

خیال رہے کہ کراچی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث انتخابات اگست 2022 سے زیر التوا ہیں۔