اسلام آباد: سید پور گاؤں میں 4 سے 5 چیتوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع

November 17, 2022


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سید پور گاؤں میں چار سے پانچ چیتوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔

سید پور گاؤں میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کیلئے مساجد میں اعلانات کیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری سید پور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی، محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سید پور کے رہائشیوں سے پر سکون رہنے کی گزارش ہے، وائلڈ لائف اہلکار سے مل کر علاقہ محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔