نوری آباد: ایم نائن موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

November 20, 2022

علامتی فوٹو

نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی سے حیدر آباد آنے والا آئل ٹینکر گاڑی کو بچاتے ہوئے دیوار سے ٹکرا کر اُلٹ گیا، جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی 2 گاڑیاں ٹینکر سے ٹکرا گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔