صدر نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے، شاہ محمود قریشی

November 20, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہماری اس سلسلے میں کوئی چوائس نہیں ہے۔