توشہ خانہ ریفرنس: ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول

November 21, 2022

عمران خان - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول ہوگیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سماعت کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137، 167 اور 170 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔

اس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت شکایت منظور کر کے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔

اس میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ ریفرنس میں تین سال جیل اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔