برطانیہ، چینی سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب پر پابندی

November 25, 2022

برطانوی حکومت نے سرکاری محکموں اور وزارتوں میں چین کے تیار کردہ سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے سے روک دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اولیور ڈؤڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کو درپیش کسی بھی سیکیورٹی رسک کے پیش نظر چینی ساختہ سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے چینی قانون کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے جس کے تحت کمپنیاں نگرانی کے نظام کی انٹیلی جنس بیجنگ کی سیکیورٹی سروسز کے ساتھ شیئر کرنے کی پابند ہیں۔