سانحہ ماڈل ٹاؤن، دوسری جے آئی ٹی کیخلاف فل بنچ کی دوبارہ تشکیل

November 26, 2022

فائل فوٹو

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف فل بینچ کی دوبارہ تشکیل کرتے ہوئے 7 رکنی بینچ کے ایک رکن کو تبدیل کردیا گیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف کو جسٹس علی ضیا باجوہ کی جگہ بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا 7 رکنی فل بینچ 29 نومبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کرے گا۔