عمران خان کا خطاب بجھتے چراغ کی آخری پھڑ پھڑاہٹ ہے، سعید غنی

November 26, 2022

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے عمران خان کے آج خطاب کو بجھتے چراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ قرار دیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں سعید غنی نے عمران خان کی راولپنڈی جلسے کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمران نیازی کی بھڑک بازی بجھتے ہوئے چراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر ان کے اپنے کئی ارکان اسمبلی استعفے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کی سیاست کا ماضی بن چکا ہے۔