فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری، بھاری جرمانے

November 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، اس دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ، دوران چیکنگ 60 لٹر ناقص محلول تلف کردیاگیا، تفصیلات کیمطابق ملتان میں بہاولپور بائی پاس پر پاپڑ فیکٹری کو پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ محلول استعمال کرنے، پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے اور آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 40 ہزار جبکہ سورج کند روڈ پر سنیکس یونٹ کو خام اشیاء کے قریب مردہ حشرات، پرندوں کی باقیات، پیکنگ مٹیریل پر دھول مٹی جمع ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل چوک ملتان میں سپر سٹور کو ایکسپائری اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علاؤہ 437 فرید ٹاؤن بوریوالا میں بیکرز پروڈکشن یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز استعمال کرنے، پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔