مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر آ ٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

November 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ظہیر احمد نے کہا ہے کہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر آ ٹا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،منافع خور اپنا قبلہ درست کرلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے دورےکے موقع پر دکانداروں سے ملاقات کے دوران کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی کہ جو غریب شہریوں کو مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر آ ٹا فروخت کررہے ہیں اور غریب شہریوں کے لیے وبال جان بن رہے ہیں، شہری مہنگے داموں آ ٹا فروخت کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔