کینیڈا کا پاکستان کے لیے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان

November 28, 2022

کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کردی ہے۔

واضح رہے کہ 10 سال پہلے کینیڈا نے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔