دھونی اور ہاردک پانڈیا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

November 28, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایم ایس دھونی، ہاردک پانڈیا اور بھارتی ریپر بادشاہ کو دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ہاردک پانڈیا اور ایم ایس دھونی ڈانس کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو دبئی میں ہونے والی پارٹی کی ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں روہت شرما کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

مذکورہ سیریز میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جا رہی ون ڈے سیریز میں ہاردک پانڈیا اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔