شیخ رشید نے بھارتی ٹی وی شو کی ویڈیو شیئر کردی

November 28, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی ٹی وی شو کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی ٹی وی چینل کے ’کپل شرما شو‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بھارتی ٹی وی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ فیم، شاعر اور اداکار شیلیش لودھا ’ماں‘ کے موضوع پر ایک نظم پڑھ رہے ہیں۔

شیلیش لودھا نظم پڑھتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں جبکہ شو کے شرکا بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور ان کی آنکھیں نم ہوجاتی ہے۔