صحافی کی گرفتاری پر برطانیہ اور چین میں سفارتی تنازع، چینی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی

November 29, 2022

صحافی کی گرفتاری پر برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چینی سفیر کو برطانوی دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

چینی سفیر کو کورونا مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے برطانوی صحافی کی گرفتاری اور ان پر مبینہ تشدد پر طلب کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے صحافی کیگرفتاریپر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہچینی حکام کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی صحافی نے بطور رپورٹر اپنی شناخت نہیں کروائیتھی۔