ارجن رام پال کی سالگرہ، گرل فرینڈ نے پرتعیش پارٹی دی

November 29, 2022

بالی ووڈ کے منفرد اداکار ارجن رام پال 26 نومبر کو 50 برس کے ہوگئے۔ انہوں نے اپنی 50 ویں سالگرہ گرل فرینڈ گیبریئلا، بیٹے اریک اور دوستوں کے ساتھ منائی۔

گیبریئلا نے ارجن رام پال کی سالگرہ منانے کے لیے پرتعیش کشتی پر پارٹی دی اور اس کی تصاویر شیئر کیں۔


اداکار کی برتھ ڈے پارٹی کا ڈریس کوڈ سفید رنگ کا تھا، تمام مہمان سفید رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئے۔

پہلی تصویر ارجن اور گیبریئلا کی ہے جس میں وہ دونوں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔