سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں، ایمل ولی خان

November 29, 2022

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی رہنما سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں۔

پشاور سے جاری اپنے بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا کہ دھمکیوں کا مقصد امن کی آوازوں کو دبانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جیکٹیں ختم ہوجائیں گی ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے۔ سردار بابک کو خراش بھی آئی تو ذمہ دار دہشتگردوں کے سرپرست اور ہمدرد ہوں گے۔

ایمل ولی نے کہا کہ حکومت سردار حسین بابک کو تحفظ دینے کیلئے مزید اقداماتکرے۔