• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: آپریشن ردالفتنہ، 2 دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تربت کے علاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید