پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ملتوی

November 30, 2022

فائل فوٹوز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابقانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب ملتوی ہوئی جو اب کل ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابر اعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی میں انگلش ٹیم کے کپتانبین اسٹوکس اور 7 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے14 افراد بدہضمی کا شکار ہو گئے ہیں۔

انگلش کھلاڑیوں کی طبیعت سے متعلق ٹیم کا مؤقف

اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کے افراد کی طبیعت خراب ہے، پلیئرز وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ میں نہیں آئے۔

ترجمان کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کھانوں کی نگرانی کے لیے مراکش کے شیف بھی اسلام آباد میں ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔