ومبلڈن ٹینس کے مینز ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کے یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔
اٹلی کے یانک سنر نے 3 سیٹ کےمقابلے کے بعد نوواک جوکووچ کو ہرایا۔
سیمی فائنل میں یانک سنر کی جیت کا اسکور 6-3،6-3 اور 6-4 رہا۔
مینز ایونٹ کے فائنل میں یانک سنر کامقابلہ اسپین کےکارلوس الکاریز سے اتوار کو ہو گا۔