• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا—فائل فوٹو
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا—فائل فوٹو

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم اور بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا ایک سال بعد اگلے ماہ آمنے سامنے آئیں گے۔

دونوں کھلاڑی پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

16 اگست کو شیڈولڈ ایونٹ میں پیرس اولمپکس کے بعد دونوں کے درمیان پہلا مقابلہ ہو گا۔

گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑ کر اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم پولینڈ میں ڈائمنڈ لیگ کے بعد اگست کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں بھی ڈائمنڈ لیگ کھیلیں گے۔

زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والے مقابلے میں بھی نیرج اور ارشد کے درمیان معرکہ آرائی کا امکان ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید