فیروز خان بچوں کی تعلیم کا خرچہ نہیں اٹھا رہے، علیزا کے وکیل کا انکشاف

November 30, 2022

کولاج، فائل فوٹوز

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ فیروز اپنے بیٹے کا اسکول میں داخلہ نہیں کروا رہے ہیں۔

گزشتہ روز فیروز خان اور علیزا سلطان کی طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی اور نان نفقے سے متعلق جاری کیس پر سماعت ہوئی۔

عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیزا سلطان کے وکیل نے کہا کہ اگست میں بچے کا اسکول میں داخلہ ہونا تھا، دسمبر کا مہینہ آ گیا ہے تاحال فیروز خان نے اپنے بیٹے کا اسکول میں داخلہ نہیں کروایا ہے۔

علیزا کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، ہمارا فیروز خان سے کہنا ہے کہ چاہے آپ پیسے ہمیں نہ دیں خود اپنے بیٹے کا اسکول میں داخلہ کر والیں مگر فیروز خان اس بات پر بھی آمادہ نہں ہو رے ہیں۔

علیزا کے وکیل کا کہنا تھا کہ بچے کی قرآنی تعلیم اور ٹیوشن فیس تو والدہ ادا کر رہی ہیں مگر اسکول کی فیس اور دیگر اخراجات والد کی ذمہ داری ہے۔

علیحدگی کے بعد بچوں کے سارے اخراجات والد کی ذمہ داری ہوتی ہے والدہ یا نانا کی نہیں۔