چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، طارق بشیر چیمہ

November 30, 2022

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیرچیمہ نے چینی کی برآمد کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیے جانے کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا کوئی بھی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر سے اضافی اسٹاک کی موجودگی کی تصدیق کے بغیر چینی برآمد کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ پہلے چینی برآمد کریں، پھر درآمد کر کے اس پر سبسڈی دیں۔

طارق بشیر چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پہلے ایف بی آر 10 لاکھ ٹن اضافی چینی کے اسٹاک کی تصدیق کرے، پھر برآمد پر بات ہوگی۔

اس سے پہلے وزارت پیداوار کے ذرائع سے خبر آئی تھی کہ گنے کی کرشنگ روک کر شوگر ملز مالکان حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔