کراچی: سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی انتقال کرگئے

November 30, 2022

اکبر لیاقت علی خان، فائل فوٹو

سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی کراچی میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کے بھتیجے کمال خان کا کہنا ہے کہاکبر لیاقت علی کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر شرقیراجا طارق چانڈیو کے مطابق اکبر لیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کچھ عرصے سے اکبر لیاقت علی کا علاج جاری تھا، سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔