اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کا اضافہ

December 01, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 42 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس آج 310 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 658 رہی جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 348 تھی۔

حصص بازار میں آج 16 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 4 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 766 ارب روپے ہے۔