• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 10روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ 

کراچی سے جاری اعلامیہ میں بینک دولت پاکستان نے کہا کہ وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک کی بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

اسٹیٹ بنک کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل کرنے یا بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید