• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں مسلسل تیسرے روز 40 کروڑ سے کم شیئرز کے سودے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری حجم کم رہا اور مسلسل تیسرے روز 40 کروڑ سے کم شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہزار 21 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 43 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 1353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایران امریکہ جنگ اور خام تیل کی قیمتوں پر سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ جس سے بازار کا کاروباری حجم تیسرے روز کم رہا۔ 

حصص بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں ہوئے، یوں  کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 126 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 847 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید