’خوشامد کی رونقوں سے دور، محنت کے صحرا میں ملوں گا میں‘، محسن عباس حیدر

December 02, 2022

کولاج شکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر نے اپنی نئی پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ شوبز انڈسٹڑی میں وہ جو کچھ بھی ہیں اپنی محنت کے بل بوتے پر ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نشر کیے جانے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’سیانی‘ میں زرباب کا کردار ادا کرنے والے محسن عباس نے اپنے انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

محسن عباس حیدر چونکہ خود بھی شعرو شاعری لکھتے ہیں انہوں نے اپنی ان تصویروں پر بھی ایک کیپشن دیا ہے جس میں محسن کا لکھنا ہے کہ ’کاسٹنگ کاؤچ اور خوشامد کی رونقوں سے دور۔۔۔ محنت کے صحرا میں ملوں گا میں‘۔

محسن عباس کی ان تصویروں پر اُن کے مداحوں کی جانب سے بھی کمنٹ کیے جا رہے ہیں جس میں اُنہیں کوئی کامیاب ہونے تو کوئی اُن کے ڈرامے سیانی میں بہترین اداکاری پر سراہ رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے بھی انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کہیں نہ کہیں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ پایا جاتا ہے جس کا مطلب کسی با اثر شخصیت کی جانب سے زیر تربیت ملازم کو جنسی ہراساں کرنا ہے۔