فیفا، فتح کے باوجود جنوبی کوریا کا فٹبالر رو پڑا

December 03, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

فٹبال ورلڈکپ میں پرتگال اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں غصہ، تنقید، جذبات اور خوشی کے آنسو دیکھے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو کھیلے گئے میچ کا نتیجہ آنے کے بعد جنوبی کوریا کے کھلاڑی (Son Heung-min ) اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

جنوبی کوریا کے فٹبالر نے کہا کہ مجھے یقین ہے یہ خوشی کے آنسو ہیں، ہم نے اس لمحے کا واقعی بہت دیر انتظار کیا اور بطور کھلاڑی ہمیں یقین تھا کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے فٹبالر نےکہا کہ ایسے لمحات تھے جب میں اپنی بہترین کارکردگی نہ دکھا سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ راؤنڈ آف 16 میں پہنچنا ہمارا ہدف تھا اور اب ہمارے مزید بڑے ہدف ہیں جن کو حاصل کرنے کے لیے ہم سخت کوشش کریں گے۔

دوسری جانب اسی میچ میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب اس نے سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر جلد گراؤنڈ سے باہر نہ جانے پر مجھ پر تنقید کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے پرُتگال کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی تھی۔