• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا

-- فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
-- فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا، یہ ایوارڈ اُن کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے اعتراف میں دیا گیا۔

سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک وژن کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز دیے جانے پر خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کے موقع پر باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال، دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید